سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی چھٹی کے روز بھی کاروائی، آٹھ میٹر منقطع، 40000 ہزار کی ریکوری اور سات ایکسٹینشن اتار دیں
ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، آٹھ میٹر منقطع کرکے چالیس ہزار کی ریکوری اور سات ایکسٹینشن اتار دیں، تفصیلات کے مطابق دو صارف جو کہ نان بلنگ پر تھے اور انکے میٹر لگے ہوئے تھے انکے میٹر منقطع کرلئے تاکہ کہیں غیر قانونی طور پر استعمال نہ ہوسکیں، پانچ صارفین کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے پائے گئے جن کی وجہ سے محکمہ کو یو ایف جی کی مد میں لیکج کی وجہ سے نقصان کا سامنا تھا، اس بنیاد پر پانچوں میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، ایک صارف نے اپنا میٹر ریورس کیا ہوا تھا اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، علاؤہ ازیں OGRA پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سات صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، اسکے علاؤہ ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے ایک صارف جس کی درخواست ریکوری سیکشن کی تھی سے چالیس ہزار روپے کی ریکوری بھی کروائی، انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ آج جگہ جگہ ہجوم کے باعث ٹیموں کو کاروائی کرنے میں کافی دشواری کا سامنا رہا مگر پھر اپنی کاروائیاں مکمل کیں







































Visit Today : 229
Visit Yesterday : 553
This Month : 13939
This Year : 61775
Total Visit : 166763
Hits Today : 1345
Total Hits : 849511
Who's Online : 3




















