آئینی ترمیم کو خفیہ رکھ کر پارلیمنٹ کے طریقہ کار کی خلاف ورزی کی جارہی ہے: کراچی بار ایسوسی ایشن
bbc news urdu نے Monday، 16 September 2024 کو شائع کیا.
کراچی: کراچی بار ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ججز کی مدت ملازمت اور عمر کی حد میں مجوزہ ترامیم بنیادی آئینی اسٹرکچر کیخلاف ہے۔ جاری اعلامیے میں کراچی بار ایسوسی ایشن نے 26 ویں آئینی ترمیم کو خفیہ رکھنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جاری اعلامیے کے مطابق مجوزہ ترامیم کو خفیہ رکھ کر پارلیمنٹ کے طریقہ کار کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ کراچی بار نے وکلا برادری اور عدلیہ سے آئینی ترامیم کے خلاف مزاحمت کی اپیل کی ہے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آئین کے تحفظ اور عدلیہ کی آزادی کے لیے متحد ہوں۔ مجوزہ ترامیم آئین، سپریم کورٹ اور عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے مجوزہ ترامیم صرف قومی مباحثے اور اتفاق رائے کے ذریعے ہی ممکن ہیں۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 251
Visit Yesterday : 553
This Month : 13961
This Year : 61797
Total Visit : 166785
Hits Today : 1490
Total Hits : 849656
Who's Online : 6




















