ملتان(صفدربخاری سے) تحریک انصاف کی رہنما حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ ائینی ترامیم کو حکومت جلد بازی میں نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے،اس اہم ترمیم میں تمام جماعتوں کی مشاورت بے حد ضروری ہے جیسا کہ اٹھارویں ترمیم کے سلسلے میں کیا گیا،انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے تھوپے نہیں جاتے بلکہ ان تمام ارکان کے ساتھ مل کر کیے جاتے ہیں،جو عوام کے ووٹوں سے اسمبلی میں آئے ہیں اور ان کی نمائندگی کرتے ہیں،۔ پارلیمنٹ نے جو ائینی ترمیم پر جو کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل بنائی ہے تو اس کمیٹی کی اب سفارشات کی روشنی میں جو ہے وہ آئینی ترمیم کو منظور ہونا چاہیے تاکہ عوام پر عوام کا اعتماد جو ہے نا وہ بحال ہو سکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 148 القریش فیز ٹو میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی،