ملتان (صفدربخاری سے) تنظیماتِ اھلِ سنت کے قائدین، علامہ فاروق خان سعیدی ،مولاناایوب مغل، مرزامحمدارشدالقادری،رکن الدین حامدی،راؤمحمدعارف رضوی ،مفتی عثمان پسروری ،نے مشترکہ پریس ریلیز میں ملتان انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامدسندھو، سی پی او ملتان صادق ڈوگرکاشکریہ اداکیا کہ ہمارے مطالبہ پرعید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے تقدس کے پیش نظر وومنزکرکٹ ٹیم کی 17 ستمبر کی ایکٹیوٹی کو معطل کردیا ہم نے بالمشافہ ملاقات میں اوربعدازاں پریس ریلیز کے ذریعے یہ مطالبہ کیا تھا جس پر انتظامیہ نے بلاتردد اس پر متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے 17 ستمبر کی موومنٹ کو معطل کردیا اللہ تعالیٰ آپ کو میلاد پاک مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے بہترین اجر عطا فرمائے ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی مقدس ایام کے موقع پر اس طرح کے معاملات میں ملتان انتظامیہ اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے