حکومت پنجاب کی تعلیم کش پالیسیاں،،اساتذہ کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 19 ستمبر کو گرینڈ ٹیچرز الائنس کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی ہوگی:پنجاب ٹیچرز یونین
ملتان : پنجاب ٹیچرز یونین(پی ٹی یو ) کے سینئر نائب صدر پنجاب چوہدری مسعود گجر،ضلعی صدر رانا اسلم ساغر،کمیٹی کنوینئر رانا اسلم انجم نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پنجاب تعلیم کش پالیسیاں اختیار کرنے کی بجائے تعلیم دوست رویہ اپنائے اور اساتذہ کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کریں 19 ستمبر کو گرینڈ ٹیچرز الائنس کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی میں اساتذہ بھرپور شرکت کریں گےاگر اساتذہ کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو گرینڈ ٹیچرز الائنس سول سوسائٹی،وکلاء ،ڈاکٹرز،تاجرمزدور کسان یوتھ طلبہ سے رابطے کرے گی اور ملتان سمیت صوبہ بھر میں جگہ جگہ احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے اور پنجاب اسمبلی تک لانگ مارچ اور احتجاجی دھرنا دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نےگرینڈ ٹیچرز الائنس ضلع ملتان کے زیر اہتمام 19 ستمبر کو احتجاجی ریلی کے انتظامات کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میں سرکاری تعلیمی اداروں کی مجوزہ نجکاری،لیو انکیشمنٹ پنشن اصلاحات کے نئے قوانین اور پرموشن سمیت دیگر مطالبات کے حوالے سے امور زیر بحث آئے اور گورنمنٹ مسلم ہائی سکول سے کلمہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس کی صدارت پی ٹی یو کے ضلعی صدر رانا اسلم ساغر نے کی جبکہ اجلاس میں رانا اسلم انجم سرپرست اعلی ایس ای ایس و کنوینیر ،راؤ شاہ محمد ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن ، راؤ ذوالفقاراحمد صدر SES، عابد حسین صدر ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ،پروفیسر عنایت علی قریشی ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ سائنٹسٹ ،راجہ کوثر سعیدی پنشنرز موومنٹ ،محمد فیاض وٹو صدر SST ایسوسی ایشن ،محمد یونس لودھی،ناصر محمود بخاری MC ٹیچرز یونین ،راؤ محمد اجمل،رانا اظہر محمود صدر MC ٹیچرز یونین ،مشتاق حسین،محمد حسین،عبدالرؤف ودیگر نے شرکت کی چوہدری مسعود احمد گجر نے مزید کہا کہ اساتذہ کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ہم کسی صورت تعلیم کش پالیسیاں قبول نہیں کریں گے اسی لیے اساتذہ کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں تعلیم دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں تعلیم دوست پالیسی کے حوالے سے ملتان سمیت صوبہ بھر کے اساتذہ متحد ہیں۔








































Visit Today : 251
Visit Yesterday : 553
This Month : 13961
This Year : 61797
Total Visit : 166785
Hits Today : 1495
Total Hits : 849661
Who's Online : 6




















