سیاست مالدار،جاگیردار اور سرمایہ دار طبقہ کی ہے جو عوامی مفادات پر بات کرنا بھی گناہ سمجھتے ہیں: رؤف خان ساسولی
ملتان (صفدربخاری سے) جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل سینئر بلوچ رہنما رؤف خان ساسولی نے کہا ہے کہ سیاست مالدار،جاگیردار اور سرمایہ دار طبقہ کی ہے جو عوامی مفادات پر بات کرنا بھی گناہ سمجھتے ہیں جہاں پر ایسی سیاسی صورتحال ہوگی وہاں کا معاشرہ زوال پذیر ہو جاتا ہے حقیقت پسندی پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہے جس کی وجہ سے محروم طبقات بے یار و مددگار ہو کر رہ گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا رؤف ساسولی نے مزید کہا کہ سیاست مڈل کلاس حق گو، راست گو دانشوروں کا مسئلہ نہیں رہا کیونکہ اب سیاست مالدار طبقہ کی ہے یہاں تک کہ پارلیمانی سیاست نے بھی حقیقت پسند سچے لوگوں کو مایوس کیا ہے سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے اج ملک کے 26 کروڑ سے زائد غریب عوام بے یار و مددگار ہو کر رہ گئے ہیں حالات یہ ہیں کہ حقیقت پسند اصول پرست سیاستدان بھی گوشہ نشین ہو گئے ہیں اور بچے کچھے اہل دانش نے وقت سے دوستی کر لی ہے اور اب صرف وقت سے دوستی کرنے والوں کا عروج ہے ہر صوبے میں اہل دانش تابعدار ہیں لیکن پنجاب میں کچھ زیادہ تابعداری ہے بس اوپر والا ہی ہم سب پر رحم کرے انہوں نے کہا کہ دانش پسند حقیقت پسندی سے کام لیں تاکہ ملک میں نہ صرف سیاسی استحکام ائے بلکہ معاشی استحکام بھی ائے تاکہ عام غریب شہری خوشحال ہوں ملک و قوم کی بہتری کے لیے تمام محب وطن طبقات سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کریں تاکہ مسائل در مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔







































Visit Today : 229
Visit Yesterday : 553
This Month : 13939
This Year : 61775
Total Visit : 166763
Hits Today : 1353
Total Hits : 849519
Who's Online : 3




















