صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد متوقع ہے: ذرائع
اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان سےحکومت اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے کی جانے والی مجوزہ ترامیم کے پیش نظر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی اپنے بھائی اور وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ان کے گھر آمد کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد متوقع ہے اور ان کے ہمراہ شہباز شریف بھی مولانا سے ملنے کے لیے آنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس سے قبل نواز شریف آئینی ترمیم کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے لاہور سے اسلام آباد پہنچے تھے، مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز بھی وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے۔ خیال رہے کہ حکومت کی مجوزہ آئینی ترامیم کے نکات سامنے آگئیں جن میں 20 سے زائد شقیں شامل ہیں، ذرائع کے مطابق آئین کی شقیں 51، 63، 175 اور 187 میں ترمیم شامل ہے، اس کے علاوہ بلوچستان اسمبلی کی نشستیں 65 سےبڑھا کر81 کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔







































Visit Today : 229
Visit Yesterday : 553
This Month : 13939
This Year : 61775
Total Visit : 166763
Hits Today : 1345
Total Hits : 849512
Who's Online : 3




















