انجمن ثناء خواں مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زیر اہتمام 16 ویں سالانہ محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد: صدارت حافظ عبدالرشید حقانی نے کی
ملتان : انجمن ثناء خواں مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زیر اہتمام 16 ویں سالانہ محفل میلاد النبیؐ منعقد ہوئی منعقدہ پروقار تقریب کی صدارت حافظ عبدالرشید حقانی نے کی نقابت حاجی اخلاق سندھڑ، تلاوت کلام پاک قاری محمد شہزاد تارڑ، نعت رسول مقبول حافظ محمد علی آف لیہ جبکہ علامہ مفتی اشفاق الحسن قادری آف لاہور نے خصوصی خطاب کیا ،اس دوران ضلعی ممبرامن کمیٹی و ممبرکینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا، منتظمین طارق گلزار، محمدابوبکر، حافظ ظہور احمد حقانی، سماجی وتاجرراہنماؤں کلب عابدخان اور غضنفرملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا امت مسلمہ کیلئے آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ مشعل راہ ہے ھم اسوہ رسول پر عمل پیرا ہوکر دنیا اور آخرت میں نجات پاسکتے ہیں رحمت العالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محروم اور پسماندہ طبقوں کی کفالت اور ان کیلئے خصوصی شفقت کا درس دیا ہے تقریب سے ملک طاہر اور چوہدری شاہد شبیر نے بھی خطاب کیا محفل میلاد میں معززین شہر کی بڑی تعداد شریک تھی۔







































Visit Today : 229
Visit Yesterday : 553
This Month : 13939
This Year : 61775
Total Visit : 166763
Hits Today : 1339
Total Hits : 849505
Who's Online : 3




















