کبھی ترمیم،کبھی جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن اور آج چیف جسٹس کی توسیع پر بولیاں جاری ہیں: حافظ نعیم الرحمن
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا آئینی ترمیم پر بڑا ردعمل سامنے آگیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے پچیس کروڑ عوام پارلیمان میں ہونے والے اس کھیل کی مذمت کرتے ہیں، بولیاں لگ رہی ہیں،خریدوفروحت کا عمل ایک بار پھر جاری ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے زور دیا کہ برسا ہا برس سے چند چہرے ہی خریدو فروحت کا جمعہ بازار لگاتے ہیں، کبھی ترمیم،کبھی جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن اور آج چیف جسٹس کی توسیع پر بولیاں جاری ہیں۔ ایکسٹینشن دلانے کی تدبیروں کیلئے لگی منڈی میں دیکھتے ہیں کون اپنی قیمت لگواتا ہے؟ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ایک طرف کہتے ہیں جمہوریت اور پارلیمنٹ آگے ہونی چاہئے لیکن خود پارلیمان کی حیثیت خراب کرتے ہیں، یہی لوگ پارلیمان کی تقدس کو پامال کرتے ہیں، پارلیمان میں موجود لوگوں کی اکثریت عوام کی رائے سے منتخب ہی نہیں ہوئی، یہ ہمیشہ اسٹیبشلمنٹ کے آلہ کار بن کر اقتدار میں آتے ہیں۔ حافظ نعیم نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کو امن،جمہوری آزادی،سستی بجلی اور مضبوط معیشت کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی کی ممبر شپ دراصل عوام کے ریلیف کیلئے بڑھتے ہوئے قدم ہیں۔







































Visit Today : 229
Visit Yesterday : 553
This Month : 13939
This Year : 61775
Total Visit : 166763
Hits Today : 1333
Total Hits : 849499
Who's Online : 3




















