ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ایک ڈائیریکٹ استعمال اور غیر قانونی کوارٹروں میں استعمال سمیت نو میٹر منقطع کردیئے، تفصیلات کے مطابق ایک صارف جس کی میٹر اترا ہوا تھا اور ڈائیریکٹ استعمال کرتے ہوئے پایا گیا اس کا کنکشن منقطع کرکے FIR کی سفارش کردی گئی، ایک صارف نے کا ناٹ آن لائین چار کوارٹروں کو گیس دی ہوئی تھی اس کا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، ایک صارف میٹر الٹا لگا گیس چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اس کا میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، ایک صارف جس کا میٹر سسٹم میں منقطع تھا اسکا میٹر قبضہ میں لے لیا گیا تاکہ غیر قانونی استعمال نہ کیا جاسکے۔ پانچ صارفین جن کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے تھے اور اس کی وجہ سے محکمہ کو لیکج کی مد میں نقصان ہو رہا تھا ، اس لئے انکے میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، علاؤہ ازیں ایک صارف سے 7730 روپے کی ریکوری بھی کروائی گئی، اس کے علاؤہ چھ صارفین جنہوں نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں