عمران خان کے خلاف حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی سوشل میڈیا اکاونٹ سے متنازعہ پوسٹ شیئر کرنے کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے ) نے کارروائی کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے، بانی پی ٹی آئی پر حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف ایکس اکاونٹ کے ذریعے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا،اس سلسلے میں سائبر کرائم کی 4رکنی ٹیم آج صبح 7 بج کر 45 منٹ پر اڈیالہ جیل پوچھ گچھ کے لئے پہنچی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے ) کی ٹیم اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ کے حوالے سے پوچھ گچھ کیلئے گئی تاہم سابق وزیر اعظم نے وکلا سے مشاورت کا بہانہ بنا کر تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔







































Visit Today : 229
Visit Yesterday : 553
This Month : 13939
This Year : 61775
Total Visit : 166763
Hits Today : 1343
Total Hits : 849509
Who's Online : 3




















