پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی،،، 30 ستمبر سے قبل ٹیکس ادا کرکے حکومت پنجاب کے رعایتی پیکج سے بھرپور فائدہ اٹھائیں: خالد حسین قصوری
ملتان (صفدربخاری سے) ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر/ ایڈمن خالد حسین قصوری نے کمرشل اور گھریلو ٹیکس گزاروں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ضلع بھر کے 2 لاکھ سے زائد ٹیکس گزاروں میں ڈور ٹو ڈور چالان تقسیم کیئے جاچکے ہیں علاوہ ازیں حکومت پنجاب کی جانب سے رہائشی و کمرشل یونٹس کے لیئے رعایتی پیکج کے اعلان پر مبنی پینافلیکس بھی شہر کی مارکیٹوں اور معروف چوراہوں پر آویزاں کیئے گئے ہیں تاکہ ٹیکس گزار اس رعایتی پیکج سے بھرپور استفادہ کرسکیں انہوں نے کہا کہ 30 ستمبر تک پراپرٹی ٹیکس برائے سال 25 ۔2024ء کی یکمشت ادائیگی بذریعہ بینک و ای پیمنٹ کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کرنے پر %5 رعایت حاصل کی جاسکتی ہے ٹیکس گزار پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی 30 ستمبر سے قبل ٹیکس ادا کرکے حکومت پنجاب کے اس رعایتی پیکج سے بھرپور فائدہ اٹھائیں انہوں نے تاجر برادری سمیت جملہ بزنس کمیونٹی اور گھریلو ٹیکس گزاروں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے بروقت ٹیکس کی ادائیگی کرکے رعایتی پیکج سے استفادہ کرنے کے ساتھ اس شہر کی ترقی میں بھی حصہ دار بنیں دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 30 ستمبر کے بعد پراپرٹی ٹیکس پر کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی،








































Visit Today : 251
Visit Yesterday : 553
This Month : 13961
This Year : 61797
Total Visit : 166785
Hits Today : 1493
Total Hits : 849659
Who's Online : 6




















