ملتان:  مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم ملتان ڈویژن کے نائب صدر آصف محمود قریشی نے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی کے موقع پر میلاد کے جلوسوں کے روٹس پر صفائی اور ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائے تجاوزات کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے اور سیوریج نظام کو درست کیا جائے تاکہ میلاد جلوسوں کے شرکاء کو امد و رفت میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے مزید کہا کہ جشن عید میلاد النبی کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں اور بلاد جلوسوں کے موقع پر عام ٹریفک کا داخلہ ممنوع کیا جائے محکمہ واپڈا اور سوئی گیس حکام بالا بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم میلاد جلوسوں کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لے گی اور بہتر انتظامات کرنے والے اداروں کے افسران کی بہتر کارکردگی بارے پارٹی قیادت کو رپورٹ پیش کرے گی۔