ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات کی روشنی میں کاروائیاں جاری، ایک کمرشل استعمال اور ایک پرائیویٹ کالونی میں استعمال سمیت چھ میٹر منقطع، تفصیلات کے مطابق چاہ کروے والا ایک کنکشن اپنے گھر کے علاؤہ ایک پرائیوٹ کالونی میں استعمال کیا جارہا تھا، پرائیویٹ کالونی میں ایکسٹینشن کے ذریعے استعمال کی بنا پر میٹر منقطع کردیا گیا، ایک گھریلو صارف اپنے میٹر کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہوئے پایا گیا، اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، ایک صارف کا میٹر سروس سے دور لگا ہوا پایا گیا جس کی وجہ سے محکمہ کو لیکج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا اسکا میٹر منقطع کردیا گیا، اسکے علاؤہ تین صارفین جو کہ نان بلنگ پر انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 15000 روپے کی ریکوری بھی کروائی گئی، علاؤہ ازیں ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں چھ صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔