ملتان میں پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیور یونین کے زیر اہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ریلی،مقررین کا ریلی سے خطاب
ملتان: پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیور یونین (رجسٹرڈ پنجاب) کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلہ میں چوک عزیز ہوٹل سے نکالی گئی ریلی کی قیادت تنظیم کے سرپرست اعلی ملک جاوید ڈوگر، ضلعی صدر پیر پرویز اقبال بودلہ،سینیئر نا ئب صدر ملک عمران ساجد، اشرف گجر،سید مبشرحسین بخاری،چوہدری ارشد،محمد امین چوھدری محمد اقبال نے کی جبکہ ریلی میں محمد اقبال ایڈوکیٹ،محمد سرفراز کمبوہ،رانا بابر،ملک سرفراز کمبوہ،رانا محمد اقبال، صوفی صدیق، شیخ تنویر،رانا عامر، سید دلشاد،حبیب قریشی،محمد عاصم بھٹی،ملک عمران عرف مانا ڈوگر،محمد ناصر، راؤ جاوید،رانا معراج،عمران امین راجپوت،راؤ عثمان گل،محمد عرف، محمد عثمان،جنان خان، حبیب قریشی، رانا آفاق،رانا عارف،عمیر جٹ، رانا شاہد، منا بھائی، حاجی کامران،ملک نذیر، کے ساتھ رکشہ ڈرائیوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مقررین نے حاضرین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ عالم اسلام اپنا کھویا ہوا مقام متحد ہو کر تعلیمات رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل کر سکتے ہیں حضور اکرم رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگیوں کو اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالیں اور بالخصوص ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں تاکہ اسلام دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں مل جائیں انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہم دنیا و اخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیمات محمدی سے روشناس کرائیں تاکہ وہ بد تہذیبی مغربی تہذیب سے بچ سکیں ۔







































Visit Today : 229
Visit Yesterday : 553
This Month : 13939
This Year : 61775
Total Visit : 166763
Hits Today : 1333
Total Hits : 849499
Who's Online : 3




















