عدالتی رسیدی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ ،،، سفید پوش اور غریب طبقہ پرظلم اور انصاف کا حصول ناممکن بنا دیا گیا ہے: ہیلپرزفورم ، کنزیومر رائٹس فورم
ملتان (صفدربخاری سے) ہیلپرزفورم ، کنزیومر رائٹس فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک قسورعںاس گرا ایڈوکیٹ ، ملک ندیم احمد ایڈووکیٹ ، عمران چوہدری ایڈووکیٹ ، ملک اویس نانڈلہ ایڈووکیٹ اور تاجروسماجی راہنماء معظم وحید خواجہ نے منعقدہ میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا عدالتی رسیدی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ سفید پوش اور غریب طبقہ پرظلم اور انصاف کا حصول ناممکن بنا دیا گیا ہے معاشی بدحالی کے اس دور میں سفیدپوش طبقہ کیلئے انصاف کا حصول جوئے شیرلانے کے مترادف ہوگیا ہے ضلعی صدر اذان ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان غضنفرملک ، مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان ملازم حسین کھیڑا، سیکرٹری پنجاب ملک اشفاق احمد سندیلہ، سیکرٹری ملتان کلب عابد خان ، نائب صدر خواجہ دلشاد احمد نے کہا سول سوسائٹی و تاجر برادری وکلاء برادری کےساتھ ہے اور پسماندہ و سفید پوش طبقہ کے حقوق کیلئے ہر جدوجہد میں شانہ بشانہ حمایت کرینگے ہیں حکومت پنجاب نے دوغلے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سائل شہریوں کا معاشی استحصال جاری رکھا ہوا ہے حکومت فوری طور پر وعدے کے مطابق رسیدی ٹکٹوں میں ریلیف دے وگرنہ سول سوسائٹی سڑکوں پر آکر احتجاج کرےگی۔







































Visit Today : 229
Visit Yesterday : 553
This Month : 13939
This Year : 61775
Total Visit : 166763
Hits Today : 1325
Total Hits : 849491
Who's Online : 3




















