ملتان:سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، ایک ڈائیریکٹ استعمال اور ایک کمرشل استعمال سمیت نو میٹر منقطع کردیئے، تفصیلات کے مطابق ایک صارف ربڑ پائپ لگا کر ڈائیریکٹ گیس چوری کرتے ہوئے پایا گیا، کنکشن منقطع کرکے FIR کی سفارش کردی گئی، ایک صارف گھریلو میٹر کو ایک بیکری پر کمرشل استعمال کرتے ہوئے پایا گیا اس کا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، ایک صارف میٹر الٹا لگا کر گیس چوری کرنے میں ملوث پایا گیا، اس کا میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، کوٹ ادو سے ایک میٹر پرائیویٹ کالونی میں استعمال ہونے پر منقطع کیا گیا، جبکہ ایک لائین دوسری کالونی میں ڈالی گئی تھی اسکی نشان دہی کردی گئی تاکہ سب ایریا کی ٹیم اس غیر قانونی لائین کو نکال سکے، دو صارفین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمپریسر کے ذریعے گیس کھینچنے میں مصروف پائے گئے، انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے، تین صارفین جنہوں نے اپنے میٹر خودساختہ منقطع کئے ہوئے تھے انکے میٹر قبضہ میں لے لئے گئے تاکہ میٹر کہیں غیر قانونی استعمال نہ ہوسکیں، OGRA پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ ہماری ٹیمیں اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر کاروائیاں کرتی ہیں اس لئے بلاشبہ وہ تعریف کی مستحق ہیں۔ جنرل منیجر کی گیس چوروں کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے۔