ملتان :  گرینڈ ٹیچرز الائنس کے زیر اہتمام سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری،لیوانکیشمنٹ پنشن اصلاحات کے نئے قوانین اور پروموشن کے حوالے سے نواں شہر جوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت پنجاب ٹیچرز یونین کے سینیئر نائب صدر پنجاب چوہدری مسعود گجر،ضلعی صدر رانا اسلم ساغر ،صابر محمود نے کی جبکہ ریلی میں راؤ ذوالفقار علی ،خالد سندھو،محمود الحسن،مہر ناصر لک،عبدالخالق انصاری،نوید اقبال ،محمد زبیر،فرحت شاہ،غضنفر عباس،پروفیسر عنایت قریشی،وقاص فرید قریشی،راجہ کوثر سعیدی ،راو ساجد،محمد بلال (پی ٹی یو) ،محمد عابد،محمد ریاض اصف،راؤ قمر اقبال، حافظ سلیم،ساجد یاسین،رانا اظہر سمیت دیگر نے شرکت کی ریلی کے موقع پر شرکاء نے ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے،تعلیمی اداروں کی نجکاری نہ منظور،اساتذہ کو پرموشن دو کے نعرے لگائے اس موقع پر اساتذہ رہنماؤں چوہدری مسعود گجر(پی ٹی یو) رانا اسلم ساغر ،صابر محمود (پیکٹ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی ٹھیکے داروں کو حوالگی،لیوانکیشمنٹ اور پنشن اصلاحات کے نئے قوانین کسی صورت قبول نہیں کریں گے اگر ایسا کوئی اقدام کیا گیا تو اساتذہ 17 ستمبر کے بعد بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے انہوں نے کہا کہ ٹائم اسکیل کا نوٹیفکیشن بحال کیا جائے،نئے اوقات کار سمجھ سے بالاتر ہیں جو کسی صورت قبول نہیں کمپیوٹر ٹیچرز اور فزیکل ٹیچرز کا سروس سٹرکچر فوری طور پر منظور کیا جائے ،ہیڈ ماسٹرز کی بے بنیاد سزائیں ختم کی جائیں کمپیوٹر ٹیچرز کے لیے کمپیوٹر الاؤنس کا اجرا ء کیا جائے،اساتذہ کرام سے غیر تدریسی ڈیوٹیوں سے چھٹکارا دلایا جائے، میونسپل کارپوریشن ٹیچرز کو جنرل کیڈر کے مطابق حقوق دیے جائیں A-17 کا موجودہ نوٹیفکیشن واپس کیا جائے ہائر سکینڈر سکولوں میں ہر مضمون کی الگ الگ ایس ایس کی سیٹیں بحال کی جائیں،اور ایس ای ایس،اے ای او کی مستقلی بلا مشروط کی جائے صوبائی حکومت پنجاب تعلیم دوست پالیسیاں بنائے اور ایسی پالیسیاں نہ بنائے کہ جس کی وجہ سے اساتذہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں۔