ملتان ڈپٹی کمشنر، سی پی او ، ایس ایس پی اپریشن کی خانقاہ حامدیہ قلعہ کہنہ پر میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات،،میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام جلوسوں کے مسائل پر گفتگو
ملتان:
ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو،سی پی او صادق علی ڈوگر ، ایس ایس پی اپریشن حسن رضا کھاکھی کی خانقاہ حامدیہ قلعہ کہنہ پر میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات ، اس موقع پر سے سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی ،صدر میلاد فاؤنڈیشن پاکستان زاہد بلال قریشی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اشرف علی قریشی ایڈوکیٹ، سینیئر نائب صدر حاجی اقبال عادل، چیئرمین ڈاکٹر عمران مصطفٰی کھوکھر ،وائس چیئرمین علامہ حامد الرحمٰن حامدی سلطانی، صدر مرکزی جماعت اہل سنت ملتان محمد سلیم قریشی حامدی، مفتی محمد اسلم فیضی، ملک عامر علی وینس ،سید ارشاد گیلانی، محمد الیاس قریشی حامدی،حافظ ظفر حامدی ،قاری محمد طاہر فیضی، حافظ منظور الہی حامدی ،حافظ ناصر خان نعیم ،مقصود احمد نیازی ،صاحبزادہ اشرف جعفری بخاری ،سی ایس او ابراہیم سیف، فدا محمد حامدی و دیگر موجود تھے ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر میلاد فاؤنڈیشن پاکستان زاہد بلال قریشی نے کہا کہ ملتان میں میلاد جلوسوں کی تاریخ شاندار اور منفرد ہے، برصغیر میں منفرد حیثیت کے حامل میلاد جلوسوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ملتان انتظامیہ بھرپور کردار ادا کرے ، زاہد بلال قریشی نے میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام 39 جلوسوں کے تفصیلی مسائل سے آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا، صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا کہ میلاد جلوسوں کے خصوصی فنڈز مقرر کیے جائیں، فنڈز کے بغیر میلاد جلوسوں کے لیے خاطر خواہ انتظامات ممکن نہیں، ڈی سی وسیم حامد نے میلاد فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام میلاد جلوسوں کے مسائل حل کرنے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے، ڈی سی وسیم حامد کا کہنا تھا کہ میلاد جلوسوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ملتان انتظامیہ سی ایم پنجاب مریم نواز صاحبہ کے ویڑن کی روشنی میں عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے، سی پی او ملتان صادق ڈوگر نے کہا کہ سکیورٹی اور ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے ورکنگ پلان ترتیب دے دیا ہے، ہم تمام جلوس منتظمین کی آرائی کی روشنی میں احکامات جاری کر رہے ہیں، اس سال میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے جلوسوں کے لیے انتظامات میں واضح بہتری نظر ائے گی۔







































Visit Today : 420
Visit Yesterday : 553
This Month : 14130
This Year : 61966
Total Visit : 166954
Hits Today : 4855
Total Hits : 853021
Who's Online : 5




















