سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ان ایکشن، دو کمرشل استعمال سمیت سات میٹر منقطع اور ساٹھ ہزار کی ریکوری
ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان کی جنرل منیجر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ٹاسک فورس نے دو کمرشل استعمال سمیت سات میٹر منقطع کرکے دو صارفین سے ساٹھ ہزار روپے کی وصولی بھی کروا دی، تفصیلات کے مطابق ایک صارف کا چنے کا کاروبار تھا پہلے اسکا کمرشل میٹر تھا جو منقطع ہوگیا تھا، اب وہ صارف گھریلو میٹر کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرتا ہوا پایا گیا، ٹاسک فورس اسکی مکمل ورکنگ کرکے اسکی ریکی کروائی اور اسے منقطع کردیا، دوسرے کیس میں ایک صارف کو دودھ کا کاروبار تھا اور وہ گھریلو میٹر کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرتا ہوا پایا گیا اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، دونوں کیسوں کی مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، دو صارفین کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے پائے گئے، جس کی وجہ سے محکمہ کو UFG کی مد نقصان کا سامنا تھا انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، تین صارفین جن کے میٹر صارفین خود منقطع کئے ہوئے تھے انکے میٹر قبضہ میں لے لئے گئے تاکہ یہ میٹر کہیں ناجائز استعمال نہ ہوسکیں، اندرون شہر سے ایک صارف جو کہ محکمہ نادہندہ تھا اور ریکوری والے اسکا میٹر منقطع نہیں کرسکے تھے اس کا میٹر منقطع کردیا گیا، علاؤہ ازیں ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے دو صارفین سے ساٹھ ہزار روپے کی ریکوری بھی کروائی، OGRA پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ اسکے علاؤہ چھ صارفین جن کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے تھے اور وہ UFG کا باعث بن رہے تھے انکے میٹر سروس پر منتقل کر دیئے گئے۔







































Visit Today : 420
Visit Yesterday : 553
This Month : 14130
This Year : 61966
Total Visit : 166954
Hits Today : 4810
Total Hits : 852976
Who's Online : 5




















