کسٹم انٹیلی جنس کی شاندار کارروائی، 87 ٹن ممنوعہ سامان تلف
ملتان (صفدربخاری سے) کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ملتان کے ڈائریکٹر محمد سعید احمد وٹو کی قیادت میں مختلف کارروائیوں میں پکڑی جانیوالی نان کسٹم ممنوعہ اشیا سمیت لگ بھگ تقریباً 87 ٹن تک ممنوعہ نان کسٹم پیڈ سامان کو تلف کر دیا گیا۔ اس میں سگریٹ، چھالیہ اور دیگر ممنوعہ اشیاء شامل تھیں جن کی مالیت تقریباً 14کروڑ67لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔تقریب کے دوران محمد سعید احمد وٹو نےخطاب کرتےہوئے کہاکہ “ہمیں سمگلنگ کی وجہ سے سینکڑوں اربوں روپے کا سالانہ نقصان ہو رہا ہے اور یہ تقریب اس بات کا ثبوت ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس ملکی ریونیو کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ تلف کیے جانے والے سامان میں 7
ٹن سے زائد مقدار صرف سگریٹ کی تھی اور یہ کارروائی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ ملک میں غیر قانونی تجارت برداشت نہیں کی جائے گی۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ممتاز علی چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر مریم جمیلہ، پاکستان ٹوبیکو کارپوریشن، سول ڈیفنس، اینٹی نارکوٹکس فورس، محکمہ ماحولیات، اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ یہ تقریب قانونی تجارت کے فروغ اور سمگلنگ کی روک تھام میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ڈائریکٹرکسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن محمد سعید احمد وٹو نے مزید کہا کہ کسٹم انٹیلی جنس سمگلنگ کی
مکمل سرکوبی تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور معاشرے سے اس ناسور کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ “ہم ملک کے معاشی استحکام کے لیے اس قسم کی کارروائیاں جاری رکھیں گے تاکہ قانونی تجارت کو فروغ دیا جا سکے اور سمگلنگ جیسے مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔محکمہ کسٹمز کی اس کارروائی کو معاشی استحکام اور قانونی تجارت کی بحالی کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، اور عوام کو بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹم ممتازعلی چوہدری،ڈپٹی ڈائریکٹر محمدعمیرزاہد،ڈپٹی کلکٹرانفورسمنٹ مریم جمیلہ ،جنرل منیجر ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ خواجہ محمدحسن سمیت دیگر افراد نےبھی شرکت کی







































Visit Today : 420
Visit Yesterday : 553
This Month : 14130
This Year : 61966
Total Visit : 166954
Hits Today : 4782
Total Hits : 852948
Who's Online : 4




















