ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، مزید پانچ میٹر منقطع کرکے پانچ ایکسٹینشن بھی اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق ایک صارف اپنا میٹر الٹا لگا کر گیس چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اس کا میٹر منقطع کردیا گیا، ایک صارف نے OGRA پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، ایک صارف جس نے اپنا خود منقطع کیا ہوا تھا اور وہ نان بلنگ پر بھی تھا اسکا میٹر ریکور کرلیا گیا تاکہ کہیں ناجائز استعمال نہ ہوسکے۔ دو صارفین کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے پائے گئے، جس کی وجہ سے محکمہ کو گیس لیکج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے، علاؤہ ازیں ٹاسک فورس نے OGRA پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانچ صارفین جنہوں نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔