عقیدہ تحفظ ختم نبوت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کریں گے: علامہ مظہر سعید کاظمی
ملتان : امیر جماعت اہلسنت پاکستان علامہ مظہر سعید کاظمی نے واضع اعلان کیا ہے کہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کریں گے اور نہ ہی اس کی اجازت دیں گے جماعت اہل سنت نے تحفظ ختم نبوت کے لئے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا اور آئیندہ بھی فرنٹ لائین پر ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس میں اپنے صدارتی خطاب میں کیا اس کانفرنس کا اہتمام جماعت اہل سنت صوبہ پنجاب نے کیا تھا کانفرنس سے صوبائی ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی معروف مذہبی سکالر جماعت اہل سنت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ ڈاکٹر صدیق خان قادری،مفتی محمد عثمان پسروری،محمد ایوب مغل،علامہ قاری خادم حسین، وسیم ممتازایڈووکیٹ، علامہ مطیع الرسول سعیدی،علامہ سید ابو الحسنات قادری,علامہ عبد العزیز سعیدی، ارشد بلو چ،مرزا ارشدقادری،رمضان شا ہ فیصی، فہیم ممتاز ایڈووکیٹ۔و دیگر نے خطاب کیا سیمینار میں میاں جمیل احمد اور دیگر نے شرکت کی علامہ مظہر سعید کاظمی نے مزید کہا کہ ختم نبوت اہل سنت کا خاصا ہے اور تاریخ شاہد ہے کہ تحریک تحفظ ختم نبوت میں بھی اہل سنت نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا جماعت علما پاکستان کی بنیاد ملتان میں رکھی گئی جس کے پہلے صدر حضرت ابو الحسنات شاہ اور ناظم اعلی حضرت غزالی زماں تھے بعد میں جمعیت علما پاکستان کی قیادت مجاہد اہل سنت علامہ شاہ احمد نورانی نے کی افسوس ہے کہ آپ کے وصال کے بعد سے اب تک ہمیں دوسرا شاہ احمد نورانی نہیں مل سکا جو تمام اہلسنت کو متحد رکھ سکے۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کی حالیہ تحریک میں ملتان کے اہل سنت نے کلیدی کردار ادا کیا اور میں نے سب سے پہلے پریس کانفرنس کے ذریعے آوز بلند کی میری دوسری پریس کانفرنس کے بعد اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل مچی ان حالات میں بحر حال ہمیں جاگنا اور۔ واں غفلت سے نکلنا ہو گا انہوں نے کہا کہ موجودہ زبو حالی میں ایوان اقتدار میں علامہ شاہ احمد نورانی جیسیقائد اہلسنت کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکیں۔علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ ختم نبوت پر یقین نہ رکھنے والے دائرہ اسلام سے خارج ہیں انہوں نے علامہ مظہر سعید کاظمی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ تحفظ ختم نبوت کے لئے ہم جان تک کی قربانی کے لئے تیار ہیں۔ علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے مزیدکہا کے عقیدہ ختم نبوت ہمارے دین کی بنیاد ہے۔ااس عقیدے کے تحفظ کے لیے ہمارے اکابر نیگراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔1953 کی تحریک ختم نبوت کے دوران مجاہد ملت مولانا عبد السّتار خان نیازی رح اور علامہ سید ابو الحسنات قادری کے اکلوتے فرزند آمین الحسنات سید خلیل احمد قادری رح کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا۔علامہ ڈاکٹر صدیق خان قادری نے اپنے خطاب میں ختم نبوت کے حوالے سے تاریخی واقعات بیان کئے اور کہا کہ جمیعت علمائے پاکستان کے پہلے مرکزی صدر علامہ سید ابو الحسنات قادری رح۔1953 کی تحریک ختم نبوت کے سربراہ اور ان کے بھتیجے علامہ سید محمود احمد رضوی رح 1974 میں مجلس عمل تحریک ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ تھے۔اور قومی اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قرار داد قائد اہل سنت حضرت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی رح نیپیش کی تھی۔انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض لوگ اپنے مضامین میں ان شخصیات کے نام حذف کر کے تاریخ کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔ان کی یہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔کیو نک ان شخصیات کے نام تاریخ میں ثں ت ہو چکے ہیں۔اس موقع پر علامہ مظہر سعید کاظمی نے خصوصی دعا کرائی جبکہ درودوسلام کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔







































Visit Today : 420
Visit Yesterday : 553
This Month : 14130
This Year : 61966
Total Visit : 166954
Hits Today : 4810
Total Hits : 852977
Who's Online : 4




















