صدر پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج
bbc news urdu نے Sunday، 8 September 2024 کو شائع کیا.
حافظ آباد: صدر پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں عدالت کے حکم پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پیپلزپارٹی حافظ آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل اور بار کے سابق صدر محمد ارشد ایڈووکیٹ کی جانب سے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرایا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ماسٹر ثاقب صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر راجہ چوک میں بیٹھا تھا جہاں پر ذوالفقار علی بٹ دکاندار نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ بولے، جب ثاقب نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا تو ملزم نے اسے پسٹل کا بٹ مار کر زخمی کردیا۔ اس پر عدالت میں پی پی پی کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے رٹ پیٹیشن دائر کی گئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 420
Visit Yesterday : 553
This Month : 14130
This Year : 61966
Total Visit : 166954
Hits Today : 4767
Total Hits : 852933
Who's Online : 4




















