آمدِ مصطفےٰ۔۔مرحبا مرحبا،،،ملتان میں متحدہ میلاد کونسل و پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام میلاد ریلی،،سنی تحریک و متحدہ میلاد کونسل کے قائدین نے قیادت کی
ملتان (صفدربخاری سے) متحدہ میلاد کونسل میں شامل پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام جامع مسجد حنفیہ کرنال چوک سے سالانہ میلاد ریلی کا اہتمام کیا گیا۔جسکی قیادت پیر سید انوارالزمان شاہ کاظمی،علامہ پیر سید طاہر حسن یوسفی،متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزاارشدالقادری،چیئرمین خواجہ پیر شفیق اللہ البدری،علامہ سعیداخترقادری،رکن الدین حامدی،راؤ محمد عارف رضوی،محمد یونس چشتی،چوہدری عبدالستان چیئرمین یونین کونسل،حاجی راجہ مدثر قریشی،محمد عرفان جوگمایا،پیر افضل فرید چشتی،قاری توفیق حامدی،علامہ عبدالرشید سعیدی،انجینئر فخر الاسلام بھٹہ،قاری غلام جیلانی نقشبندی،صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی،پیر ساجد نواز قادری،شفقت طلال تاشفین،ملک محمد یوسف،نذر محی الدین بھٹہ،غلام محی الدین بھٹہ،مرزااصغر علی،حافظ مبارک علی اوردیگر نے کی۔جبکہ ملک امجد بھٹہ،عبدالحمید بدری، جمشید ہوٹل والا،محمد اکرم دکاندار،حاجی ناصر علی،قاری عبدالرؤف،ملک عمران یوسف،ملک شاہد یوسف،حافظ عبدالراحمن یوسف،فیصل وارثی،کامران عالم نقشبندی،مظہر فاروق بھٹہ،چوہدری ارشد جرمنی،قاری زوار حسین،شاہد عطاری گوگا،ممتاز بھٹہ،چوہدری محمد حسین،سرفراز رسول اویسی،راؤ محمد اطہر،عاصم اقبال ایوبی،رانا ناصر علی،فلک شیر بھٹہ،محمد صمید،اصید رضا،دانش مراز،اعمش قادری،ملک رمضان عرف جانو،محمد ارسلان گیس والا،مستری خادم،ظفر جوگمایا،ثناء اللہ،شمشاد علی،رانا شمشاد،حاجی امین اور معززین شہر نے شرکت کی۔ میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی ولادت کا جشن منانا باعثِ سعادت ہے جس پر پوری امت مسلمہ کا اتفاق ہے۔امت مسلمہ صدیوں سے اپنے پیارے نبیﷺ کی ولادت کا جشن منا رہی ہے اور قیامت تک مناتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنے پیارے نبیﷺ سے محبت کا اظہار اپنے اپنے انداز میں کرتا ہے اورجلوسِ میلاد پیارے نبیﷺ سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ ہے۔میلاد ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء آمدِ مصطفےٰ۔۔۔۔مرحبا مرحبا کے نعرے لگا رہے تھے۔ریلی کے اختتام پر صلوٰۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔میلاد ریلی کرنال چوک سے شروع ہوکر چوک شاہ عباس پر اختتام پذیرہوئی۔







































Visit Today : 420
Visit Yesterday : 553
This Month : 14130
This Year : 61966
Total Visit : 166954
Hits Today : 4851
Total Hits : 853017
Who's Online : 5




















