سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک ان ایکشن، ایک کمرشل استعمال سمیت نو میٹر منقطع
ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، ایک کمرشل میٹر سمیت نو میٹر منقطع کرکے چار صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ سے ٹاسک فورس کی ٹیم نے ایک گھر سے دوسرے گھر میں میٹر منتقل ہونے کی وجہ سے دو کنکشن منقطع کر دیئے، جبکہ مظفرگڑھ سے ہی دو صارفین کے میٹر ٹیمپر ہونے کی بنا پر منقطع کئے گئے، مظفرگڑھ سے دو صارفین جنہوں نے OGRA پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، ملتان شہر سے ایک صارف کا میٹر کمرشل مقاصد کے لئے استعمال ہوتے پایا گیا، اسکا میٹر منقطع کردیا گیا، چار صارفین نے اپنے میٹر سروس سے دور منتقل کئے ہوئے تھے جن کی خستہ لائین کی وجہ سے محکمہ لیکج کی مد میں نقصان ہو رہا تھا اس لئے محکمہ نے ان کے میٹر منقطع کر دیئے، OGRA پالیسی کی خلاف ورزی پر ملتان سے بھی دو صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ انچارج یو ایف جی کنٹرول نے کہا ہے کہ گیس چور قومی مجرم ہیں ان سے سختی سے نمٹا جائے اسی ضمن میں آج چار صارفین کی FIR جمع کروائی گئیں۔







































Visit Today : 420
Visit Yesterday : 553
This Month : 14130
This Year : 61966
Total Visit : 166954
Hits Today : 4791
Total Hits : 852957
Who's Online : 4




















