ملائیشیاء: ٹی ٹی ایس جے گروپ آف کمپنیز کے چیئر مین ایم ایس اطہر قریشی نے کہا کہ میں ٹی ٹی ایس جے گروپ اف کمپنیز کی جانب سے اپنے تمام مسلح اداروں کو ان کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ آزادی خدا کی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور ہمارے اداروں نے چھ ستمبر 1965 کو میدان کے اندر اپنے ایسے کارنامے انجام دیے ہیں کہ  رہتی دنیا تک ان کارناموں کو یاد رکھا جائے گا اسی لیے تمام پاکستانی پوری دنیا کے اندر جہاں کہیں بھی ہوں وہ چھ ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے مناتے ہیں اور اپنے اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔