ملتان :  صدر جنوبی پنجاب آل پاکستان بس اونر فیڈریشن ملتان رانا اصغر نے کہا کہ ملکی بقا اور سلامتی کے لئے پاک فوج کے لازوال جذبہ ایثار و قربانی کی کہیں مثال نہیں ملتی رانا اصغر نے مذید کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر افواج پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور ہمیشہ رہے گاپرامن اور محفوظ پاکستان کے عزم کو کوئی کمزور نہیں کر سکتا جب تک ہم متحد رہیں گے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، پرامن اور محفوظ پاکستان کے عزم کو کوئی کمزور نہیں کر سکتا، ہے کہ آج کے دن افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے تھے۔ا قومی اتحاد و یکجہتی کے جذبے سے سرشار افواج سرحدوں کا تحفظ کر رہی ہیںمعرکہ ستمبر میں افواج کا جرات و بہادری کا مظاہرہ آئندہ نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے آج پاکستان محفوظ ہے۔