ملتان :  یوم دفاع کے موقع پر سرائیکستان نوجوان تحریک نے سلام شہداء پاک فوج ریلی نکالی۔ریلی چیئرمین مہر مظہر عباس کات کی قیادت میں کھاد فیکٹری متی تل روڑ پر نکالی گی ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد،شہداء پاک فوج کو سلام ،قوم کے ہیرو زندہ باد ،پاکستان زندہ باد کی پرجوش نعرے بازی کی۔ریلی کے شرکاء نے بینر اٹھا رکھا تھا جس پر شہداء پاک فوج کی عظمت کو خراج تحسین کے نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکاء سے چیئرمین مہر مظہر عباس کات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے ہوتے ہوئے کوئی دشمن ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا.فوج نے 1965 کی جنگ میں دشمن کو دن میں تارے دیکھا دیے تھے اور اپنی جانیں قربان کرکے جنگ جیتی تھی۔مہر مظہر کات نے کہا کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم اپنی پاک فوج کے شہداء کو عقیدت بھرا خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ریلی میں اکرم بلوچ ،عرفان بھٹی ,عنصر بھٹی ،راو ساجد ،ندیم سہو ،رانا نعیم سمیت کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی