وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے سخت اقدامات اٹھالیے
bbc news urdu نے Friday، 6 September 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے سخت اقدامات اٹھالیے،وفاقی کابینہ فیصلے کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کا عملی آغاز کر دیا گیا۔ وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی،نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے علاوہ کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی،سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی،حکومتی اخراجات پر بیرونی دوروں پر بھی مکمل پابندی ہوگی،تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی،ایمبولنس،طبی امداد سے متعلق اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر مستثنی ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر بھی پابندی عائد ہوگی،ہسپتالوں ،لیبارٹیریز،زراعت، سکولوں کیلئے مشینری اور آلات کی خریداری ہو سکے گی۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 420
Visit Yesterday : 553
This Month : 14130
This Year : 61966
Total Visit : 166954
Hits Today : 4820
Total Hits : 852986
Who's Online : 4




















