مظفرگڑھ میں ایک ہی فیملی کی 3 خواتین پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ،،،حنا پرویز بٹ عیادت کیلئے نشتر برن سنٹر پہنچ گئیں
ملتان : حنا پرویز بٹ مظفر گڑھ میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی3خواتین کی عیادت کیلیےملتان نشتر برن سنٹر پہنچ گئیں ۔ چیئرپرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ میں 3 خواتین پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ افسوسناک ہے,تیزاب گردی کرنے والے2 ملزمان پولیس کی زیر حراست ہیں .تیزاب گردی کے ملزمان پر دہشتگردی کا مقدمہ کیا جائے گا،تیزاب گردی کرنے والے ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب اسمبلی میں تیزاب کی خرید و فروخت پر پابندی سے متعلق قرارداد جمع کروا دی ہےبغیر اجازت تیزاب خریدنے اور بیچنے والے افراد کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔ حنا پرویز بٹ کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ فیملی کے ساتھ ہیں، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،متاثرہ فیملی کی بروقت برن یونٹ منتقلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری پر ڈی پی او مظفر گڑھ شاباش کے مستحق ہیں۔ خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی وزیر اعلی مریم نواز کی ریڈ لائن ہے۔







































Visit Today : 420
Visit Yesterday : 553
This Month : 14130
This Year : 61966
Total Visit : 166954
Hits Today : 4813
Total Hits : 852979
Who's Online : 4




















