ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، پانچ کمرشل استعمال سمیت گیارہ میٹر منقطع، 21370 روپے کی ریکوری اور پانچ ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق شجاعباد سے چار صارفین گھریلو میٹر کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرتے پائے گئے جن کے میٹر فوری طور پر منقطع کر دیئے گئے، شجاعباد سے ہی ایک صارف کا میٹر سروس سے دور لگا ہوا پایا گیا، جس کی وجہ سے محکمہ لیکج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا، ٹاسک فورس نے اسکا میٹر منقطع کردیا، شجاعباد سے ہی دو صارفین جو ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں ملوث پائے گئے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، ملتان شہر سے ایک معروف ادارے کے دفتر میں گھریلو میٹر کمرشل مقاصد کے لئے استعمال ہوتا پایا گیا، اس کا میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، اس صارف کا ماہانہ استعمال چار سے چھ ہیکٹا میٹر ماہانہ تھا، ملتان شہر سے ہی ایک صارف نے اپنے میٹر میں سوراخ کیا ہوا تھا جس کا میٹر ٹیمپرنگ کی بنا پر منقطع کردیا گیا، دو صارفین کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے پائے گئے جس کی وجہ سے محکمہ کو لیکج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا اس لئے انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے، دو صارفین جو کہ نان بلنگ پر تھے اور انکے میٹر سائیٹ پر لگے ہوئے تھے انکے میٹر منقطع کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 21370 روپے کی ریکوری کروائی یہ صارف اندرون شہر کا تھا جس نے ریکوری ٹیم کو مزاحمت کی تھی، اسکے علاوہ ملتان شہر سے تین صارفین جو OGRA اوگرا پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سے زائد گھروں کو گیس دے رہے تھے انکی ایکسٹینشن (extension) اتروا دیں گئیں۔