ملتان :  جمعیت علماء پاکستان (نورانی) جنوبی پنجاب کے صدر مولانا محمد ایوب مغل نورانی نے کہا ہے کہ آمد مصطفےﷺ سے کائنات نوری محمدی سے منور ہوگی اور زمانہ جاہلیت کا خاتمہ ہوگیا جماعت اہل سنت کے رہنما علامہ قاری فیض بخش رضوی نے کہا کہ ولادت مصطفے نے دنیا کو عظیم انقلاب سے آشنا کیا علامہ طاہر رضا قادری نے کہاہمارے پیارے آقاﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ میلاد کونسل میں شامل تنظیم بزم خیرالوری ملتان کے زیر اہتمام جلوس استقبال ماہ میلاد ر یلی کے انعقاد کے موقع پر خطاب کے دوران کیا جس کی قیادت مولانا ایوب مغل نورانی، علامہ فیض بخش رضوی، علامہ طاہررضا خان قادری، مرزامحمد ارشدالقادری، رکن الدین حامدی،مفتی امین سعیدی،مفتی عزیز رسول سیفی،علامہ رکن الدین قادری،علامہ محمد علی مہروی،عبدالاحد قادری،میاں عارف انصاری،حاجی اسلم،سرفراز رسول اویسی،عرفان قادری، چوہدری،عرفان چوہدری،شمس الرحمن،راؤ عارف رضوی،علامہ ذیشان کلیم معصومی،علامہ امیر اظہر سعیدی،علامہ اختر سعیدی،پیر مظہر صدیق چشتی،قاری توفیق حامدی،الحاج محمد علی انصاری، ضیاء انصاری، حاجی منشاء انصاری،میاں خالد انصاری، صدیق چینا انصاری،علامہ سلیم اشرف قادری،علامہ عمران سعیدی،اشرف گوگا انصاری،شہباز قادری،مفتی فیاض،علامہ طارق ہاشمی،عمیر انصاری مبشر قادری،غلام فرید عطاری،ڈاکٹر شہریار،و دیگر نے کی مولانا محمد ایوب مغل نے مزید کہا کہ نبی کریم کی تعلیمات امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں اور دنیا و اخرت میں نجات کا ذریعہ ہے۔