ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات کی روشنی میں کاروائیاں جاری، دس میٹر منقطع، تیس ہزار روپے کی ریکوری اور چھ ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے نان بلنگ والے میٹر سائیٹ پر لگے ہوئے پائے گئے، انکے میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی اور ریڈنگ کے فرق بلنگ کو لکھ کر بھجوا دیا گیا، سات صارفین جنہوں نے اپنے میٹر سروس سے دور منتقل کئے ہوئے تھے اور اسکی وجہ سے محکمہ کو لیکج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، ریکوری سیکشن کی درخواست پر ایک ایک صارف جس نے بل ادا نہیں کیا تھا اور میٹر کاٹنے میں بھی مزاحمت کا سامنا تھا ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے اس صارف سے تیس ہزار روپے کی ریکوری کروا دی، OGRA پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی، ان صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دیں، اسکے علاؤہ HSE کی وائیلیشن پر چار صارفین کے ربڑ پائپ لگے ہوئے تھے جن کی فکس فٹنگ کروا دی گئیں۔ ان ربڑ پائپ کی وجہ سے آگ لگنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔