پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں 8 ستمبر کو ہونے والے جلسے کی حکمت عملی طے،، پارٹی عہدیداروں کو کنٹینر ہٹانے والی مشینری ساتھ لے جانے کی ہدایت
پشاور: پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارتی نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں اسلام آباد میں 8 ستمبر کو ہونے والے جلسے کی حکمت طے کرلی اور پارٹی عہدیداروں کو کنٹینر ہٹانے والی مشینری ساتھ لے جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جہاں پشاور اور ہزارہ ریجن کے ارکان اسمبلی اورعہدیداروں نے شرکت کی اور اجلاس میں 8 ستمبر کو اسلام آباد جلسے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔ پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے جلسہ گاہ پہنچنے کے لیے مکمل تیاری کرنے اور راستے کھلے ہونے کی صورت میں قافلوں کو سیدھا جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں طے ہوا ہے کہ راستے بند ہونے کی صورت میں قافلے صوابی میں جمع ہوں گے اور پارٹی عہدیداروں کو کنٹینر ہٹانے والی مشنری ساتھ لے جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔







































Visit Today : 420
Visit Yesterday : 553
This Month : 14130
This Year : 61966
Total Visit : 166954
Hits Today : 4767
Total Hits : 852933
Who's Online : 4




















