ملتان (صفدربخاری سے) ایپکا ایکسائز یونٹ ملتان نے کی جانب سے یونین کے انتخابات کو قبل از وقت کروانے کے حوالےسے بے پر کی اڑائی جانیوالی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ یونین کے انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ایپکا ایکسائز یونین کے صدر چوہدری نیاز احمد ڈھلوں اور جنرل سیکرٹری ریحان فاروق جاٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایپکا ایکسائز یونٹ کی موجودہ باڈی دو سالہ مینیڈیٹ مکمل ہونے کے بعد اکتوبر 2025ء میں الیکشن کروائے گی جبکہ ستمبر 2025ء کو الیکشن شیڈول جاری کیا جائے گا ایپکا ایکسائز رہنماوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز ٹیکس کلیکشن کا ادارہ ہے ملازمین کی اولین ترجیح حکومتی ریونیو کی ریکوری کو یقینی بنانا ہے جبکہ ستمبر میں حکومت پنجاب کی جانب سے ٹیکس گزاروں کو پراپرٹی ٹیکس کی یکمشت ادائیگی پر پانچ فیصد رعایت دی جارہی ہے ایسے موقع پر الیکشن کی افواہیں پھیلانے والے ملازمین کی توجہ ٹیکس ریکوری سے ہٹانا چاہ رہے جو کسی بھی لحاظ سے مناسب نہ ہے انہوں نے الیکشن کے حوالے سے عجلت کے عارضہ میں مبتلا گروہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایپکا ایکسائز ملتان کے انتخابات اپنے مقررہ وقت اکتوبر 2025ء کو کروائے جائیں گے محکمہ کے تمام ملازمین الیکشن کی افواہوں پر کان دھرنے کی بجائے اپنی پوری توجہ و ٹیکس ریکوری پر مرکوز رکھیں،