ملتان :  مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن سوشل میڈیا ٹیم کے نائب صدر محمد اصف قریشی نے کہا ہے کہ ملتان کے لیگی ورکرز اور عہدے داران کی پارٹی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے جنہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور صعوبتیں برداشت کیں اج بھی قربانیاں دینے والے لیگی ورکرز اور عہدے داران سوشل میڈیا ٹیم کے ذمہ داران پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اقتدار پر ہیں اور اس وقت لیگی ورکرز کی نگاہیں پارٹی قیادت پر ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ پارٹی قیادت صاف ستھرا پنجاب کمیٹیوں سمیت سرکاری اداروں میں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی توجہ دیں گے تاہم صاف ستھرا پنجاب کمیٹیوں کے جو چیئرمین اور ممبران بنائے گئے درحقیقت انہیں مسائل کا صحیح معنوں میں پتہ نہیں اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی حکومت پنجاب صاف ستھرا پنجاب کمیٹیوں میں دیرینہ قربانیاں دینے والے ورکرز اور عہدے داران کو فوقیت دیں تاکہ لیگی ورکرز عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ لیگی ورکرز کو سرکاری اداروں میں مختلف کمیٹیوں میں فوقیت دی جائے تاکہ ان میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو انشاءاللہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے اج وطن عزیز پاکستان جن مشکلات و مصائب کا شکار ہے اس کے ذمہ دار فتنہ خان اور اس کے حواری ہیں جنہوں نے اپنی ناعاقبت اندیشی کی وجہ سے ملک کی 26 کروڑ سے زائد غریب عوام کو مشکلات سے دوچار کیا جس کا خمیازہ اج پوری قوم بھگت رہی ہے لیکن موجودہ حکومت معیشت کے استحکام کے لیے دن رات کوشاں ہے تاکہ عوام خوشحال ہو ں ۔