سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس متحرک ،، مزید ایک ڈائیریکٹ استعمال سمیت چھ میٹر منقطع
ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان کی جنرل منیجر کی ہدایات کی روشنی میں ایکشن، ایک ڈائیریکٹ استعمال سمیت چھ میٹر منقطع، تفصیلات کے مطابق ایک خانیوال میں ایک صارف جس کا میٹر منقطع شدہ تھا اور وہ ڈائیریکٹ پائپ لگا کر گیس چوری میں ملوث تھا، ٹاسک فورس نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ کر کنکشن منقطع کردیا اور FIR کی سفارش کردی، کبیروالا سے ایک صارف کا میٹر ناٹ آن لائین پر تھا اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، خانیوال سے دو صارفین نے اپنے میٹر غیر قانونی طور پر ایک گھر سے دوسرے گھر منتقل کئے ہوئے تھے انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے، ملتان شہر دو صارفین جو کہ نان بلنگ پر تھے انکے میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، اس کے علاؤہ ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم چھ صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، اسکے علاؤہ ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے چالیس ہزار روپے کی ریکوری بھی کروائی جس کی درخواست ریکوری سیکشن نے کی ہوئی تھی۔ دو صارفین جن کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے تھے انکے میٹر سروس پوائنٹ پر واپس منتقل کروا دیئے گئے۔







































Visit Today : 444
Visit Yesterday : 553
This Month : 14154
This Year : 61990
Total Visit : 166978
Hits Today : 6046
Total Hits : 854212
Who's Online : 4




















