موت کا ذائقہ ہر ذی روح نے چکھنا ہے ،،مرحوم عاطف انوربیگ سچے عاشق رسول ﷺ تھے: صاحبزادہ پیر سید علی حسین شاہ
ملتان : دربار عالیہ حضرت چادر والی سرکاررح کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید علی حسین شاہ نے کہا ہے کہ موت کا ذائقہ ہر ذی روح نے چکھنا ہے اسی لیے ہمیں چاہیے کہ ہم تعلیمات محمدی پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہوں تاکہ دنیا و اخرت میں کامیابی حاصل کر سکیں انہوں نے کہاکہ مرحوم عاطف انوربیگ سچے عاشق رسول ﷺ تھے اورسارادن خدمت خلق میں مصروف عمل رہتے تھے جماعت اہل سنت پنجاب کے صوبائی ناظم اعلی علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ نبی کریم کی تعلیما ت امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے مرحوم عاطف انور بیگ انتہائی ملنسار اور محبت کرنے والے فوٹوگرافر تھے اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب ندیم قریشی،سابق ٹاؤن ناظم میاں جمیل احمد،متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمداکمل مدنی نے کہا کہ مرحوم عاطف انوربہترین صلاحتیں رکھتے تھے اپنے کام میں مہارت رکھتے ہوئے بہترین فوٹوگرافرتھے پریس کلب ملتان وصحافی برادری اورانکے پسماندگان کے لیے انکی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں سینیئر فوٹو جرنلسٹ محمد وسیم خان کے بھانجے اور محمد انور بیگ کے صاحبزادے ملتان فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکریٹری مرحوم محمد عاطف انور بیگ کے بلندی درجات کے لیے منعقدہ فاتحہ چہلم کے سلسلے میں منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا نظامت کے فرائض ملک عمران یوسف اور نیاز گل ناصر نے سر انجام دیے جبکہ،ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی,ملتان پریس کلب کے سینیئر نائب صدر محمد خالد چوہدری،سابق صدر پریس کلب اشفاق احمد،مسیح اللہ جامپوری،مظہر جاوید سیال،محبوب ملک، سمیت ملک محمدیوسف،بابو نفیس احمد انصاری،ڈاکٹر ارشد بلوچ،ملک عتیق الرحمن،علامہ رکن الدین قادری،سلیم درباری،پرویز اقبال بودلہ،وسیم ممتاز ایڈوکیٹ،مرزا ارشد القادری، محمدحنان خا ن،محمد ہادی خا ن،احسن انور بیگ،محمد شہروزخا ن،محمددا نش خا ن، محمد شرجیل خان، زاہد بلال قریشی،شاہد محمود انصاری،فہیم ممتاز ایڈوکیٹ،اعجاز ترین،مظہر قادری، الحاج اشرف قریشی،نعیم اقبال نعیم، رؤف مان،ندیم سولنگی، حمید الحسن خان،چوہدری محمد یسین،سلیم عباس صدیقی،بابر چوہدری،طارق اسماعیل،شہزاد انور،شریف جوئیہ،طارق قریشی،ایاز علی شیخ،سہیل قریشی،خواجہ اشرف صدیقی،ملک ارشد،ظفر الاسلام،سرفراز اعوان،عبداللہ طارق سہو،سہیل بھٹی،عظیم بھٹی، عمران قریشی،طارق انجم،ملک شیراز اکرم،امیر زمان بھٹی،ریاض کھوکھر،جی ار گرمانی،اقبال عادل۔منیرروحانی۔خالد انصاری،سہیل چوہدری،عاصم شیرازی،ساجد امین،،امتیاز اعوان،مزمل شاہ،شہباز بادل،عبدالرؤف لودھی،عقیل چوہدری،شکیل چوہدری،مزمل شاہ،شہزاد نصیر،مرزا شاہد،منصور عباس،خالد اسماعیل،ندیم حیدر،سہیل نیاز،نفیس خان،عامر قریشی،شہباز امین، کپتان جاوید،یاسر بھٹی،صدیق انجم،مقصود الحسن بھٹہ سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ حافظ قاری فراز عطاری نے تلاوت پاک کی سعادت حاصل کی ہدیہ نعت حامد علی سعیدی،شوکت سعیدی،مطاہر قادری،عبدالحمید قادری،عابد قادری،شیخ عبدالحسیب قادری،محمد علی عطاری،نیاز عطاری نے بارگاہ رسالت ماب میں ہدیہ نعت پیش کیا مرحوم کے ماموں جان محمدوسیم خان کی جانب سے ختم چہلم کے لئے بہترین انتظامات کا اہتمام کیاگیااوروسیع لنگر بھی تقسیم کیاگیااس موقع پرسجادہ نشین درگاہ عالیہ حضرت سیدنا چادروالی سرکاررح صاحبزادہ پیرسیدعلی حسین شاہ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔







































Visit Today : 444
Visit Yesterday : 553
This Month : 14154
This Year : 61990
Total Visit : 166978
Hits Today : 6060
Total Hits : 854226
Who's Online : 4




















