سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ان ایکشن، دو کمرشل استعمال سمیت سات میٹر منقطع کر دیئے
ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایت پر کاروائیاں جاری، دو کمرشل میٹر سمیت سات میٹر منقطع کرکے چھ ایکسٹینشن بھی اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق انچارج ٹاسک نے جلالپور خصوصی وزٹ پر دو کمرشل استعمال پر میٹر منقطع کر دیئے اور دو گھروں کی ایکسٹینشن اتروا دیں، ملتان شہر میں مختلف علاقوں سے ایک میٹر الٹا لگا ہوا پایا گیا، اس کا میٹر منقطع کردیا گیا، ایک صارف کا میٹر ناٹ آن لائن کی بنیاد پر منقطع کیا گیا، جبکہ دو صارفین جو کہ نان بلنگ پر تھے انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، ریکوری سیکشن کی درخواست پر ایک صارف جس نے مزاحمت کی تھی اور بل بھی ادا نہیں کررہا تھا اس میٹر منقطع کردیا گیا، تین صارفین کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے پائے گئے انکے میٹر سروس پر واپس منتقل کروا دیئے گئے، ملتان شہر سے ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم چار صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دیں گئیں۔







































Visit Today : 444
Visit Yesterday : 553
This Month : 14154
This Year : 61990
Total Visit : 166978
Hits Today : 6041
Total Hits : 854207
Who's Online : 4




















