قومی مفاد میں تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات ہونے چاہئیں: یوسف رضا گیلانی
bbc news urdu نے Sunday، 1 September 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قومی مفاد میں تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات ہونے چاہئیں۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کے آپس میں مذاکرات ہونے چاہئیں، اس وقت وزیراعظم شہبازشریف کو سیاسی جماعتوں کے مذاکرات کی سربراہی کرنی چاہیے،وہ اقدام اٹھائیں، اس وقت ٹیم کے کپتان وزیراعظم ہیں ان کو فیصلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کوئی فیصلہ کریں گے تو نیشنل سکیورٹی اور قومی معاملات پر ان کا ساتھ دیں گے، ون پوائنٹ ایجنڈے پر ملک کی سکیورٹی اور تحفظ کیلئے تمام جماعتوں کو اختلافات بھلا کر ایک ہونا ہوگا،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مذاکرات کیے ہیں، ہم نے اپوزیشن میں نوازشریف سے بات کی، چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کئے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 444
Visit Yesterday : 553
This Month : 14154
This Year : 61990
Total Visit : 166978
Hits Today : 6041
Total Hits : 854207
Who's Online : 4




















