ملتان (صفدربخاری سے) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب کو پھر کسی مشن کے لیے چن لیا گیا ہے ، یہ ملاقاتیں اگر عوام کے لیے ھوں تو کس قدر فایدہ ھو سکتا ھے مگر سیاسی بندر بانٹ ، مفادات اور سیاسی رشوتیں بانٹنا اور وصول کرنا ہی سیاستدانوں کا نظریہ اور منشور بن چکا ہے ، عوام کی آنکھوں میں محض دھول جھونکی جاتی ہے ، محمد فائق شاہ نے کہا کہ ایوان صدر اور وزیر اعظم ھاؤس سیاسی رشوتوں کا گڑھ اور سیاسی منڈی بنے ھوتے ہیں ، ان منڈیوں میں مفادات بکتے اور عوامی نمائندے فروخت ھوتے ہیں ، بیوروکریسی اور کاروبار خریدا جاتا ہے ، کیا اس کے علاؤہ بھی ان کا کوئی کام ھے ؟ قانون سازی اپنے فائدے کے لیے ، توڑ جوڑ اپنے فائدے کے لیے ، سیاسی شعبدہ بازی اپنے لئے ، اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر دھوکا دیا جاتا ہے ، ملاقاتیں ضرور ھوں مگر ایجنڈا عوام کے سامنے اور عوام اور پاکستان کو ترجیح حاصل ھو ، ذات اور خاندان نہیں ، اس نظام اشرافیہ اور شاہی طور و اطوار نے عوام کی حکمرانی کے دورازے بند کر رکھے ہیں ، عوام کو اقتدار سے دور رکھا جاتا ہے ، جمہوریت میں جمہور کا مذاق بنا دیا گیا ، ان حالات میں کسی نے سبق نہیں سیکھا آج گردشی قرضے ، مالیاتی خسارہ اور قرضوں کا بوجھ مہنگائی کا طوفان لا چکا ہے ، مگر سرکاری اخراجات اسی طرح عیش وعشرت والے ہیں ، بادشاہی طرزِ حکومت ھے ، امن ترقی پارٹی عوام کی حکومت اور عوامی جمہوریت کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ، عوام کو فیصلہ کرنا ھوگا کہ وہ اپنے اقتدار اور اختیار کے لیے کس طرح آگے آئیں گے