سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس متحرک ،، ایک کمرشل اور ایک بوگس میٹر سمیت سات میٹر منقطع کر دیئے
ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان متحرک، جنرل منیجر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سات میٹر منقطع اور پانچ ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق ایک صارف نے اپنا گھریلو کنکشن سکول کے استعمال میں دیا ہوا تھا، جو کہ کمرشل استعمال کرتے ہوئے پایا گیا، گیس کا استعمال کینٹین پر تھا اس کا میٹر منقطع کردیا گیا، ایک کیس میں ایک صارف کا میٹر منقطع تھا، اس نے بوگس میٹر لے کر لگایا ہوا تھا، اس میٹر کو قبضہ میں لے لیا گیا، اور FIR کی سفارش کردی گئی، ایک اور کیس میں ایک صارف جو کہ نان بلنگ پر تھا اور صارف گیس کہ سہولت سے مفت میں استعمال کررہا تھا، اس کا میٹر قبضہ میں لے کر مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، شہر کے مختلف علاقوں سے میٹر سروس سے دور لگے ہونے کی بنا پر چار صارفین کے میٹر منقطع کئے گئے، سروس سے دور لگے ہونے کی وجہ سے محکمہ کو گیس لیکج کی مد میں نقصان ہو رہا تھا، چاروں صارفین کے میٹر منقطع کر دیئے گئے، اس کے علاؤہ پانچ صارفین جو OGRA پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سے زائد گھروں کو گیس دے رہے تھے انکی ایکسٹینشن (Extensions) اتروا دی گئیں۔






































Visit Today : 445
Visit Yesterday : 553
This Month : 14155
This Year : 61991
Total Visit : 166979
Hits Today : 6096
Total Hits : 854262
Who's Online : 6




















