ملتان: اذان ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی ضلعی تنظیم سازی، معروف تاجروسماجی راہنماء غضنفرملک ملتان کے ضلعی صدر، کلب عابدخان سیکرٹری ، نائب صدور سجاداحمدبھٹی، خواجہ دلشاد احمد، آفس سیکرٹری شاہدرمضان کی نامزدگی کا نوٹیفیکشن جاری کردیاگیا اس ضمن میں ملتان کینٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو پاکستان چوہدری وسیم رضا جٹ، سینئرنائب صدرپاکستان ملازم حسین خان کھیڑا، صوبائی سیکرٹری پنجاب ملک اشفاق احمدسندیلہ اور مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹراےپی پی و سینئرصحافی جہانگیر خان ترین نے کہا مجبور اور معاشرتی بے حسی کےشکار طبقوں کی دادرسی اور مدد کرنا افضل ترین عبادت ہے پاکستان میں پسماندہ، سفیدپوش شہریوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور زیادتی کے حوالہ سے اذان ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے رضاکارانہ خدمات پیش کرتے ہیں اس ضمن میں شہریوں کی مفت قانونی مدد اور سرکاری محکموں سے متعلقہ شکایات کے اذالہ کیلئے اذان ہیومن رائٹس کمیشن کی ٹیم رضاکارانہ فعال کردار ادا کرینگے نومنتخب صدرملتان غضنفرملک اورسیکرٹری کلب عابدخان نے کہا بےبس اور دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے اس حوالہ سے ہم ٹاؤن اور یونین کونسلوں کی سطح پر خدمتگاروں کی فعال ٹیم بنارہے ہیں جو وطن عزیزپاکستان اور قوم کیلئے ہرپل رضاکارانہ خدمات سرانجام دینگے تقریب میں مرکزی تاجروسماجی راہنماء معظم وحیدخواجہ، اخترحسین، حیدرخان کھیڑا، حاجی محمدطارق، قانونی ماہرین ملک قسورعباس گرا، محمدعمران چوہدری، ملک اویس نانڈلہ ایڈوکیٹس ودیگرشریک تھے۔