ملتان(صفدربخاری سے) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے انتباہ کیا ہے کہ حکمرانوں اور اداروں نے سبق نہ سیکھا اور معیشت اور ریاست کے استحکام کے لیے کچھ نہ کیا تو نتائج خطرناک ھوں گے، معیشت کی کمزوری، ریاست کو کمزور کرتی ہے، اس لئے ملک گیر معیشت اور ریاست بچاؤ میثاق ھونا چاھئے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ معیشت ریاست کے تحفظ کے لیے ضروری ہے، دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ معیشت کی زبوں حالی نے ریاستوں کو کمزور کیا، یہاں تک دفاعی طور پر مضبوط ریاستیں بھی، معیشت کی کمزوری کی وجہ سے تقسیم ھو گئیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو شامل اقتدار کر کے میثاق کیا جائے تاکہ معیشت اور ریاست دونوں کو استحکام ملے عوام کو نظر انداز کر کے کچھ نہیں کیا جا سکتا، کمزور انفراسٹرکچر قدرتی آفات سے بے نقاب ھو جاتا ھے، آج بارشوں کی وجہ سے پورا ملک سیلابی کیفیت میں ھے مگر حکمران ہر مرتبہ بھول جاتے ہیں اور غریب عوام بھیک مانگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، محمد فائق شاہ نے کہا کہ تمام ادارے، عوامی طبقات، تھینک ٹینکس، میڈیا، علماء اور نوجوان مل کر بلوجستان کے مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل بنائیں، ایک مضبوط عوامی بورڈ ہی درست پالیساں بنا سکتا ہے، فرد واحد، اور شخصی پسند ناپسند مسائل حل نہیں کر سکتا، امن ترقی پارٹی نے ایک مضبوط عوامی بورڈ کا عملی خاکہ دیا ہے اس پر عمل کیا جائے، اب دیر کرنا تاریخ کی سب سے بڑی غفلت ھوگی، اصلاحات کا ایک مکمل نظام فوری نافذ کیا جائے،