عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات
bbc news urdu نے Thursday، 29 August 2024 کو شائع کیا.
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی اور پارٹی امور اور ملکی سیاسی صورت حال سمیت جلسے کے حوالے سے مشاورت کی۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز نے ملاقات کی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی امور، ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی اور 8 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو جلسے کے حوالے سے ہدایات دی ہیں جبکہ ملاقات ختم ہونے پر دونوں رہنما اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 445
Visit Yesterday : 553
This Month : 14155
This Year : 61991
Total Visit : 166979
Hits Today : 6090
Total Hits : 854256
Who's Online : 6




















