ترنول موبائل مارکیٹ یونین کے عہدیدار اشفاق خٹک کی قیادت میں جماعت اسلامی کی جانب سے کی جانے والی ملک گیر ہڑتال ، مکمل طور پر کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں
اسلام آباد ترنول ( سید نور الحسین ) آج 28 اگست 2024 بروز بدھ، ترنول موبائل مارکیٹ یونین کے عہدیدار اشفاق خٹک کی قیادت میں جماعت اسلامی کی جانب سے کی جانے والی ملک گیر ہڑتال پر مکمل طور پر کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔ صبح سے ہی مارکیٹ کے تمام دکانوں کے شٹر بند تھے اور تمام تاجروں نے اس ہڑتال میں بھرپور حصہ لیا۔ ہڑتال کے دوران، مارکیٹ کے تاجروں نے اپنے حق میں نعرے بازی کی اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اشفاق خٹک نے کہا کہ یہ ہڑتال حکومت کی نااہل پالیسیوں کے خلاف ایک واضح پیغام ہے، اور جب تک حکومت عوام دوست پالیسیاں نہیں اپناتی، اس قسم کے احتجاج جاری رہیں گے۔ اسی موقع پر جماعت اسلامی کے زون کے ناظم، رشید عالم فاروقی، نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی اور حکومت کو عوامی مسائل کے حل کے لیے مجبور کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک گیر ہڑتال حکومت کو عوامی مسائل کی سنگینی کا احساس دلانے کا ایک طریقہ ہے۔







































Visit Today : 444
Visit Yesterday : 553
This Month : 14154
This Year : 61990
Total Visit : 166978
Hits Today : 6064
Total Hits : 854230
Who's Online : 4




















