ملتان:  کنٹرولرسول ڈیفینس/ڈپٹی کمشنرملتان وسیم حامدسندھو کی ھدائت پر 19 صفرالمظفر چہلم شہدائے کربلا کےحوالہ سے مرکزی جلوس گلگشت کےدوران چیف انسٹرکٹرفہیم امداد، سینئرانسٹرکٹر عمران مظہرچوہدری کی نگرانی میں تنظیم شہری دفاع کے 100 سے زائد رضاکار دستے نے فرائض سرانجام دیے جلوس کےدوران گروپ وارڈن غضنفرملک، پوسٹ وارڈن آصف جاوید، ڈپٹی گروپ وارڈن کلب عابدخان، پوسٹ وارڈن بشیراحمد، ضلعی ممبرامن کمیٹی و ممبرکینٹ بورڈ محمدیعقوب شیرا، شعیب افتخارجوئیہ، سید علی اصغررضوی جلوس ڈیوٹی کی مانیٹرنگ کرتےرہے جلوس اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا اپنے مقررہ وقت پر حیدریہ مسجداختتام پذیرھوا۔