ملتان : امن پنجاب رکشہ ڈرائیور یونین کے مرکزی صدر محمد سعید نے یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ائی ایم ایف کے ایماء پر یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنا صرف 22 ہزار ملازمین کا معاشی قتل کرنا ہی نہیں بلکہ لاکھوں غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننا کرنے کے مترادف ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے امن پنجاب رکشہ ڈرائیور یونین یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے کیونکہ یوٹیلیٹی سٹورز کی وجہ سے بالخصوص محنت کش مزدور پیشہ طبقہ مستفید ہو رہے تھے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کی بجائے مزید سبسڈی دی جاتی کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے غریب محنت کش طبقہ مزدور،غریب رکشہ ڈرائیورز کو جو سہولت میسر ہو رہی تھی وہ چھین لی گئی غریب عوام پہلے ہی بھاری بھرکم بجلی کے بلوں گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور اشیائے خورد و نوش وصرف کی قیمتوں میں بیش بہا اضافے کے باعث شدید پریشانی سے دوچار ہیں یوٹیلیٹی سٹورز کے بند کرنے کے اقدام سے مزید بے روزگاری کا سیلاب ائے گا پہلے ہی خوفناک بے روزگاری کی وجہ سے اج نوجوان خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں کیونکہ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی وجہ سے صنعتیں، فیکٹریاں، کارخانے،ملے بند ہونے کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر محنت کش مزدور طبقہ بے روزگار ہو رہا ہے اس لیے مزید بے روزگاری کا سلسلہ بند کیا جائے۔