عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ سےانڈرسٹینڈنگ،،،( ن) لیگ کے حلقوں میں کھلبلی ہے:سابق گورنرسندھ
bbc news urdu نے Sunday، 25 August 2024 کو شائع کیا.
کراچی: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی تو رابطہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد کا جلسہ ملتوی ہوا، اس وقت( ن) لیگ کے حلقوں میں کھلبلی ہے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ( ن) لیگ سمجھتی ہے اگر عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ سےانڈرسٹینڈنگ ہوگئی اور وہ کسی صورت سیاسی منظر پر دوبارہ آئے تو انہوں نے 47 والی سیاست سے دھڑام کرکے نیچے گرنا ہے۔عمران خان کھل کر کہہ رہے ہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں، لیکن اسٹیبلشمنٹ سے اب تک کوئی مضبوط جواب نہیں آیا ہے، یہ مسائل بات چیت کے ذریعے ہی حل ہونے ہیں۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ میرے سیاسی دوستوں نے کہا کہ اگر کوئی نیشنل گورنمنٹ بنتی ہے ، سال دو سال کا کوئی عرصہ طے ہوتا ہے، نیشنل ایجنڈا طے ہو اور شفاف انتخابات بھی اس ایجنڈے کا حصہ ہوں تو بہتری کا کوئی امکان ہے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 25
Visit Yesterday : 513
This Month : 14248
This Year : 62084
Total Visit : 167072
Hits Today : 97
Total Hits : 856462
Who's Online : 1




















